15 اگست ، 2022
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے امریکا سمیت ڈکٹیٹر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،نواز شریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے 29 ارب کی سرمایہ کاری سی پیک میں کروائی،11ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بنائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خاں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے،اگر ایک اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ 22کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے؟
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر جدید دور کا شیر شاہ سوری کہا جائے تو اس میں نواز شریف کا نام آئے گا۔