کھیل
Time 15 اگست ، 2022

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، بارش کے باعث قومی ٹیم کا انڈور پریکٹس سیشن

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والی سیریز سے قبل بارش کے باعث قومی اسکواڈ نے روٹرڈیم میں انڈور پریکٹس سیشن کیا۔

انڈور پریکٹس میں بیٹرز نے بھرپور نیٹ سیشن میں حصہ لیا جب کہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز  آج آرام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :