دنیا
Time 15 اگست ، 2022

ویڈیو: تھپڑوں اور لاتوں سے مارنے والے شخص کو گدھے نے دبوچ لیا

انسٹاگرام پر بالی وڈ سینئر اداکار شکتی کپور نے ’جیسی کرنی ویسی بھرنی ‘ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے/اسکرین گریب
انسٹاگرام پر بالی وڈ سینئر اداکار شکتی کپور نے ’جیسی کرنی ویسی بھرنی ‘ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے/اسکرین گریب

کسی بھی بے زبان جانور کو  کمزور  نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اگر  بے زبان جانور  غصے میں آجائے تو  پھر بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر بالی وڈ کے  سینئر اداکار شکتی کپور نے   کچھ روز قبل ’جیسی کرنی ویسی بھرنی ‘ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں ایک نوجوان کو گدھے کو بے رحمی سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان نے کچھ ہی دیر میں گدھے کو درجنوں تھپڑ اور کئی لاتیں ماریں۔

جس کے بعد منظر تبدیل ہوتا ہے اور  وہی نوجوان گدھے پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے جس پر گدھا بدک جاتا ہے اور نوجوان کے منہ کے پاس آئی ٹانگ پکڑ کر اسے گرا دیتا ہے اور اسے کافی دیر گھماتا ہے۔

مزید خبریں :