بھارتی حیدرآباد سے خصوصی طیارے کی کراچی آمد، 12 مسافر لیکر دبئی روانہ

یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا اور کوئی تعلق نہیں: ایوی ایشن ذرائع— فوٹو: فائل
یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا اور کوئی تعلق نہیں: ایوی ایشن ذرائع— فوٹو: فائل

بھارت کے شہر حیدرآباد سے خصوصی طیارہ کراچی سے 12 مسافر لے کر دبئی روانہ ہوگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے خصوصی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا اور 12 مسافروں کو لیکر ایک بج کر 20 منٹ پر دبئی روانہ ہوا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا  اور کوئی تعلق نہیں۔ 

مزید خبریں :