انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا— فوٹو: فائل
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا— فوٹو: فائل

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤأ 213.98 روپے رہا،انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 51 پیسے سستا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 210 روپے کا ہے۔

اگست کے مہینے میں اب تک ڈالر انٹربینک میں 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ رواں سال اپریل سے جولائی کے دوران ڈالر 33 فیصد مہنگا ہوا تھا۔

یکم اپریل سے 15 اگست تک ڈالر 16 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان 


مزید خبریں :