15 اگست ، 2022
وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق 35 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائسنگ کمیٹی نےکی ہے۔
حکام نے بتایا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب ادویہ ساز کمپنیاں 35 ادویات نہیں بنا رہیں جن میں خودکشی سے بچاؤ، نفسیاتی اور دماغی امراض کی مختلف ادویات شامل ہیں۔
ادویہ ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں اس وقت 70 سے زائد ادویات پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دستیاب نہیں، ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو مزید ادویات بننا بند ہو جائیں گی۔