ایف بی آر نے ویب سائٹ پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی

ممکنہ ہیکنگ حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں: ایف بی آر/ فائل فوٹو
ممکنہ ہیکنگ حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں: ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ممکنہ ہیکنگ حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

ایف  بی آر کا کہنا ہےکہ آئرس کے نئے ماڈیول کا اجرا اور اپ گریڈیشن جاری ہے، آئی ٹی ونگ سسٹم اپ گریڈ اور ڈیٹا منتقلی کا کام کر رہا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کو 13 اگست کی رات گئے آف لائن کیا گیا جب کہ ریونیو سے متعلق تمام سروسز مکمل طور پر فعال رہیں، وی بوک، پاکستان سنگل ونڈو اور پوائنٹ آف سیل سروسزکام کرتی رہیں۔

مزید خبریں :