دنیا
Time 16 اگست ، 2022

مقبوضہ کشمیر: بھارتی سکیورٹی فورسز کی بس کھائی میں گرنے سے7 اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسزکی بس کھائی میں گرنےسے7  اہلکار ہلاک اور  30 سے ز ائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی بس اہلکاروں کو لےکر ضلع اسلام آباد سے سری نگر جا رہی تھی۔

بس میں انڈو تبتن بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی) کے 37 اور اور مقبوضہ کشمیر پولیس کے 2 اہلکار سوار تھے جو کہ امرناتھ یاترا کے مقام سے ڈیوٹی ختم کرکے واپس آرہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :