Time 16 اگست ، 2022
پاکستان

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فیٹف کی ہدایات پر عمل درآمد شروع

امیگریشن سے قبل ائیرپورٹ کاؤنٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل فراہم کرنا ہوں گی: سول ایوی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل
امیگریشن سے قبل ائیرپورٹ کاؤنٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل فراہم کرنا ہوں گی: سول ایوی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی ہدایات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ائیرلائنزکو نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس میں بیرون ملک جانے والوں کوبورڈنگ پاس کسٹمز اورکرنسی ڈیکلریشن کے بغیرنہ دینے کی شرط لاگو کی گئی ہے۔

بیرون ملک جانےوالے مسافروں پر ٹکٹ بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط عائد کی گئی ہے اور تمام ائیرلائنزکے بیرون ملک مسافروں کیلئے کسٹم ڈیکلریشن اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار ی گئی ہے

سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنےاورجانے والی پروازوں سے متعلق پالیسی متعین کردی اور کہا ہے کہ ائیرپورٹ پرکاؤنٹرپرکرنسی اورکسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل فراہم کرنا ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیٹف گائیڈ لائن پرعمل درآمد کیلئے سی اے اے کسٹمز اور ائیرلائنزکی مدد کرےگا۔

مزید خبریں :