16 اگست ، 2022
ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز سوئمنگ ایونٹ میں خواتین کی 100 میٹر بٹرفلائی میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
خواتین کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے فائنل میں مشال ایوب ساتویں نمبر پر رہیں، 200 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں جہاں آرا نبی کا آٹھواں نمبر رہا۔
اس کے علاوہ مردوں کی 800 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں امان صدیقی کا چھٹا نمبر رہا۔
علاوہ ازیں پاکستان کے جوڈوکا قیصر خان برانز میڈل کی باؤٹ میں ناکام ہوگئے۔ قیصر خان کو 100- کے برانز میڈل میچ میں تاجکستان کے اکبر ابوبکری نے شکست دی۔