سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

مرنے والوں میں خیر زمین، طیب، سعیداللّٰہ، فضل حیات، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا/ فائل فوٹو
مرنے والوں میں خیر زمین، طیب، سعیداللّٰہ، فضل حیات، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا/ فائل فوٹو

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی مزدوروں کی گاڑی بڑے ٹرالر سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

مرنے والوں میں خیر زمین، طیب، سعیداللّٰہ، فضل حیات، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا۔

اس کے علاوہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے  جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں :