عمران خان کا الیکشن لڑنے کا اعلان، حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں/ فائل فوٹو
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں/ فائل فوٹو

معلوم ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر اعتراضات دائر کرنے کے سلسلے میں حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 25 ستمبر 2022 کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف اعتراضات دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر فضل الرحمن نیازی ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہارون الرشید اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب سے جب اس ضمن میں رائے لی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں۔

مزید خبریں :