بینک وین سے کیش لوٹنے والے ملزمان 10 گھنٹے میں گرفتار، 90 لاکھ روپے بھی برآمد

نارووال میں بینک کی وین سے کیش لوٹنے والے ملزمان کو 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے لوٹے گئے 90 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق نارووال میں نیشنل بینک کی مرکزی برانچ سے وین کیش لیکر نکلنے لگی تو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کیش کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دونوں گارڈز زخمی ہو گئے جبکہ گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا۔

ڈاکو 90 لاکھ روپے کیش اور اپنے زخمی ساتھی کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ایک سکیورٹی گارڈ اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

پولیس نے مقتول سکیورٹی گارڈ کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 10 گھنٹے کے اندر ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او نارووال انور کنگرا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :