شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی، انکا بیان ناقابل قبول ہے: فیصل جاوید

شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے: پی ٹی آئی رہنما۔ فوٹو فائل
شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے: پی ٹی آئی رہنما۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ شہباز گل کا بیان غلط تھا اور ان کے بیان سے فوج میں اکسانے کا تاثر کیا، انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی لیکن آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟

اب سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :