Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں شدید بارشیں: کل ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی انٹر بورڈ نے امتحانات ملتوی کردیے، مہران یونیورسٹی اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیرپور بھی بند رہے گی— فوٹو: فائل
کراچی انٹر بورڈ نے امتحانات ملتوی کردیے، مہران یونیورسٹی اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیرپور بھی بند رہے گی— فوٹو: فائل

سندھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے حیدر آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں انٹربورڈ نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل کے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں،  ملتوی پرچے 25 اگست کو  ان ہی امتحانی مراکز  پر شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے  پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مہران یونیورسٹی اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیرپور بھی کل بند رہیں گے۔

حیدرآباد میں بھی جامعات میں شیڈول مڈٹرم/سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں،نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

مزید خبریں :