18 اگست ، 2022
بلوچستان میں بارشوں سے مزید 13 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق پشین میں ڈیم ٹوٹنےکےسبب 7 افراد ریلے میں بہہ گئے اور ضلع لسبیلہ کے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق اوتھل میں بارشوں کےنتیجے میں زیرو پوائنٹ کےقریب بجلی کی ہائی پاور ٹینشن لائن کےدو پول گرگئے جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔
اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ارضیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس میں کہیں زمین سرک گئی تو کہیں سے زمین دھنس گئی جب کہ بعض مقامات پر زمین میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔