کراچی ایچ آئی وی ایڈز کا مرکز بن گیا، منشیات کے عادی افراد میں ایڈز کا پھیلاؤ 48 فیصد سے زائد

ایک اندازے کےمطابق پاکستان میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد میں ایڈز کی بیماری ہے، جن میں سے صوبہ سندھ میں 43 فیصد ہیں— فوٹو: فائل
ایک اندازے کےمطابق پاکستان میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد میں ایڈز کی بیماری ہے، جن میں سے صوبہ سندھ میں 43 فیصد ہیں— فوٹو: فائل

کراچی ایچ آئی وی ایڈز کا مرکز بن گیا، منشیات کے انجیکشن لگانے والے افراد میں ایڈز کا پھیلاؤ 48 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ خواجہ سرا اور ہم جنس پرستوں میں بھی ایڈز کےکیسز بڑھ رہے ہیں۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کی وباکو ختم کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور اقوام متحدہ ایڈز کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان و افغانستان ’یوکی ٹیکی موٹو‘ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس ایم او یو کے مطابق دنیا بھر کے 350 سے زیادہ شہر سال 2030 تک ایچ آئی وی کی وبا کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ایک اندازے کےمطابق پاکستان میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد میں ایڈز کی بیماری ہے، جن میں سے صوبہ سندھ میں 43 فیصد ہیں اور ان میں سے مثبت کیسوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :