Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

نصرت فتح علی کی قوالی پر اعتراض: نائب صدر ڈسٹرکٹ بار پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

17 اگست کو نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ایک قوالی کے الفاظ پر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار محمد سرور نے اعتراض کیا تھا— فوٹو: اسکرین گریب
17 اگست کو نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ایک قوالی کے الفاظ پر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار محمد سرور نے اعتراض کیا تھا— فوٹو: اسکرین گریب

فیصل آباد پولیس نے آرٹس کونسل میں نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ایک قوالی کے الفاظ پر اعتراض اٹھانے والے ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر  پر تشدد کرنے کے الزام میں 12 نامزد اور  150نامعلوم افراد کے خلاف توہین مذہب سمیت 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سول لائن میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق 17 اگست کو نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ایک قوالی کے الفاظ پر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار محمد سرور نے اعتراض کیا تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں محمد سرور کی شکایت پر  پولیس نے توہین مذہب سمیت 7 دیگر دفعات کے تحت 12 نامزد اور  150سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :