پاکستان

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون ، سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے پاک فوج کے تعاون کو سراہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور  ریلیف کے لیے پاک فوج کے تعاون اور  جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپورتعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے بھی ٹیلی فون پرگفتگو کی۔

وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور  پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی۔

ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے ریسکیو اوریلیف کی فراہمی میں مشکلات دور کرنے میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :