Time 21 اگست ، 2022
کھیل

بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 59.79 کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ ویوین  رچرڈز نے 4ہزار 122 ، شائی ہوپ نے 4ہزار 51 اور جو روٹ نے 3ہزار 954 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے 90 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 3ہزار 899 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :