Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرے گی: فیصل چوہدری۔ فوٹو فائل
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرے گی: فیصل چوہدری۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام  آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور  عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

قبل ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور  ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کا معاملہ ہے  اس لیے عدالت آئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے خلاف پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم ہاؤس سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :