مختلف رنگت کے ساتھ جڑواں بچوں کی پیدائش

ان بچوں کی پیدائش برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں ہوئی جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے/ فوٹو: برطانوی میڈیا
ان بچوں کی پیدائش برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں ہوئی جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے/ فوٹو: برطانوی میڈیا

برطانوی خاتون کے ہاں غیر معمولی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر اسپتال کے عملے سمیت بچوں کی ماں بھی دنگ رہ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان بچوں کی پیدائش برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں ہوئی جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

بچوں کی والدہ چینٹل بروٹن نے بتایا کہ ان سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا یہ دونوں بچے آپ کے ہیں؟

29 سالہ خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش رواں برس اپریل میں ہوئی جس میں سے بیٹا آیون صاف رنگ اور ہری آنکھوں کے ساتھ اس دنیا میں آیا جب کہ بیٹی آزیرا کتھئی آنکھوں والی سانولی رنگت کی ہیں۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

نرسنگ کے شعبے سے وابستہ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

چینٹل کے مطابق  وہ خود سفید فام ہیں جب کہ ان کی والدہ کے گھر والے نائیجیرین ہیں، بچوں کے والد اور چینٹل کے شوہر اسکاٹش ہیں۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

خاتون نے بتایا کہ جس وقت بچوں کی پیدائش ہوئی اس وقت آزیرا کا رنگ اتنا گہرا نہیں تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت گہری ہوتی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایسے بچوں کی پیدائش لاکھوں میں ایک یا دو افراد کے ہوتی ہے۔

مزید خبریں :