ریحام خان کا (ن) لیگ کو پی ٹی آئی سے سیکھنے کا مشورہ

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوالےسے ایک ٹوئٹ کی/ فوٹو سوشل میڈیا
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوالےسے ایک ٹوئٹ کی/ فوٹو سوشل میڈیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ (ن) کوپاکستان تحریک انصاف سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوالےسے ایک ٹوئٹ کی۔

ریحام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو  پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری  پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے، (ن) لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں :