22 اگست ، 2022
بگ باس سیزن 13 سے مشہور ہونے والی اداکارہ شہناز گل نے آج کل خود سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل دیا ہے۔
کچھ روز قبل شہناز گل کی معروف ڈانسر، کوریوگرافر اور میزبان راگھو جیل کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں ایک دوسرے سے تعلق میں ہیں۔
تاہم حال ہی میں شہناز اپنے بھائی شہباز کے ہمراہ ممبئی میں ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہناز سے جب اس متعلق سوال کیا گیا تو وہ غصہ ہوگئیں اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
شہناز نے کہا 'میڈیا جھوٹ کیوں بولتا ہے؟ ہر بات جھوٹ بولتا ہے، ہم کسی کے ساتھ کھڑے بھی ہو جائیں یا کسی کے ساتھ گھوم لیں تو میڈیا کہتا ہے ہم رشتے میں ہیں، میڈیا فضول بولتا ہے'۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 'اس بات کو یہیں ختم کر دیں ورنہ میں مزید غصہ ہو جاؤں گی'۔