Time 22 اگست ، 2022
دنیا

ویڈیو: بی جے پی رہنما کی بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ دیکھ کر چپلوں سے دھلائی کردی

جائے وقوعہ پر موہے کی گرل فرینڈ کے شوہر اپنے دوستوں سمیت پہنچے اور اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا/ اسکرین گریب
جائے وقوعہ پر موہے کی گرل فرینڈ کے شوہر اپنے دوستوں سمیت پہنچے اور اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا/ اسکرین گریب

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما موہت سونکر کی اہلیہ نے انہیں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑنے کے بعد چپلوں سے دھلائی کردی۔

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں موہت سونکر کی اہلیہ نے انہیں گرل فرینڈ کے ساتھ گاڑی میں گھومتے دیکھا جس کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور گاڑی کا پیچھا کیا۔

موقع دیکھتے ہی اہلیہ نے شوہر کو پکڑا اور اس پر چپلیں برسادیں جب کہ بی جے پی رہنما کے سالوں نے انہیں پکڑا ہوا تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جائے وقوعہ پر موہے کی گرل فرینڈ کے شوہر اپنے دوستوں سمیت پہنچے اور اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبریں :