کون ہے جو لاڈلے کی ڈوریاں آج بھی ہلا رہا ہے، اسے گرفتار ہونے سے بچا رہا ہے؟ جاوید لطیف

لاڈلے کی ڈوریاں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، کیا ہم اسی طرح دیکھتے رہیں گے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل
لاڈلے کی ڈوریاں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، کیا ہم اسی طرح دیکھتے رہیں گے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب اپنی توپوں کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ کون ہے تو لاڈلے کی ڈوریاں آج بھی ہلا رہا ہے اور اسے گرفتار ہونے سے بچا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوئے، یہ کیسا لاڈلہ ہے اور اس کو کون بچا رہا ہے؟ کون ہے جو آج بھی اسے گرفتار ہونے سے بچا رہا ہے، یہ ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، کیا ہم اسی طرح دیکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کوئی اور ہے جو اس کی ڈوری آگے پیچھے کر رہا ہے، چور ڈاکو ملک کے مفاد کا سودا کرنے والا کھلے عام پھرے، ہم ریاست کے مفاد میں بولیں گے، جس ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کی قربانی دی وہ قربانی مکمل نہیں ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو اس حال تک پہنچانے والوں کو بےنقاب کرنے تک قربانی مکمل نہیں ہو سکتی، 2017 میں پھلتے پھولتے پاکستان کو کس نے ڈبویا اورا س حال تک پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا پرویز الٰہی نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کہا کہ میری جماعت توڑ کر پی ٹی آئی کو بنایا جا رہا تھا، ہماری جماعت کو جس طرح کمزور کرنے کی کوشش کی گئی پرویز الٰہی سے سنیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیوں کا مداوا نہ کیا گیا تو قوم برداشت نہیں کرے گی، ہم بتا رہے ہیں کہ نواز شریف آ رہا ہے۔

مزید خبریں :