Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

اشتہاری قرار دینے کا معاملہ: اسحاق ڈار کی کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

کیس 25 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے: اسحاق ڈار کی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا— فوٹو: فائل
کیس 25 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے: اسحاق ڈار کی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا— فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسحاق ڈار نے وکیل سلمان بٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمر درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں اور بیرون ملک علاج ابھی بھی جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے درخواست میں استدعا کی کہ کیس 25 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اشتہاری قراردینے اوراثاثے منجمد کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :