پاکستان: گلیشیئر پگھلنےسے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ

اس سال گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں:رپورٹ/ فائل فوٹو
اس سال گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں:رپورٹ/ فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلیو ں کی وجہ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے واقعات بڑھنے لگے جس سے علاقوں میں سیلابی صورتحال بڑھ گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، اس سال گلگت بلتستان اور چترال میں کئی دنوں تک درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا جب کہ اس سال غیر معمولی گرمی کی وجہ سے گلیشیئر پگھلنے کا عمل کافی تیز رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں کی تعداد 3044 ہوگئی ہے،گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے سے اچانک شدید سیلاب آئے اور تباہی ہوئی جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی 24 وادیوں میں ارلی وارننگ سسٹم لگانے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :