23 اگست ، 2022
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے راہول ڈریوڈ کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔