23 اگست ، 2022
لاہور: پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے جہانگیر ترین کی آئندہ سیاست سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کےدوران صحافی نےشوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا آپ سے لندن میں جہانگیر ترین کی کوئی ملاقات ہوئی ہے؟
اس پر شوکت ترین نے کہا کہ جہانگیر ترین واپس آ چکے ہیں، ہم نے ساتھ لنچ کیا تھا جس میں ان کی صحت سے متعلق پوچھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری جہانگیر ترین سے سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی اور ان کی آئندہ سیاست سے متعلق مجھے کچھ نہیں پتا۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں نگران حکومت کی مدد کے لیے تیار ہوں، عبوری حکومت ایسی ہونی چاہیے جس پر سب کا اعتماد ہو۔