Time 23 اگست ، 2022
پاکستان

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں آج ایک روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ایک ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 217 روپے 66 پیسےکا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 222 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب  قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال کےاختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر16ارب ڈالر ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی۔

مزید خبریں :