Time 24 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن دوسری بار کورونا میں مبتلا

79 سالہ امیتابھ بچن نے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو میرے ساتھ تھے برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروائیں__فوٹو فائل
79 سالہ امیتابھ بچن نے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو میرے ساتھ تھے برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروائیں__فوٹو فائل

بالی وڈ  کے شہنشاہ اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کووڈ کا شکار ہوگئے۔

اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا 'میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

79 سالہ امیتابھ بچن نے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو میرے ساتھ تھے برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروائیں۔

امیتابھ بچن کی ٹوئٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے اداکار کی جلد  صحتیابی کی دعائیں کیں اور ان سے اپنا خاص خیال رکھنے کو کہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کو بیٹے ابھیشیک بچن ، ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن کے ہمراہ جولائی 2020 میں بھی کووڈ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :