24 اگست ، 2022
پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ویون رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کر لیا گیا ہے۔
جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
سرویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ اسٹارز سامنے آئیں گے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہو گا۔
قومی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔