اپر دیر : سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے بہہ گئے

فوٹو: @FazalAziz
فوٹو: @FazalAziz

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے پہاڑوں پر بارشوں کے باعث ندی میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے بہہ گئے۔ 

پولیس کے مطابق اپر دیر کے علاقے شلتلومر میں 5 بچے اپنے نانا کے ہمراہ ندی عبور کر رہے تھےکہ طغیانی نے لپیٹ میں لے لیا۔

 بچوں کے نانا کو  تو فوری طور بچالیا گیا  تاہم پانچوں بچے ریلے میں بہہ گئے، بعد میں مقامی افراد نے 4 بچیوں سمیت پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لیں، بچوں کی عمریں پانچ سے سات سال کے درمیان ہیں۔

 علاقے میں شدید بارش کی باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید خبریں :