Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم، وزیر اعلیٰ اور وزرا کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

سندھ حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ متاثرین کے فنڈ میں دیں گے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: اے پی پی
سندھ حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ متاثرین کے فنڈ میں دیں گے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: اے پی پی

حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ’سندھ فلڈ ریلیف فنڈ‘ قائم کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزرا، ارکان اسمبلی اور مشیران نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ متاثرین کے فنڈ میں دیں گے جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔

سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں :