Geo News
Geo News

Time 25 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی: ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے زیر آب آنے سے پھر بند

ٹریفک پولیس نے رکاوٹیں لگا کر کازوے کو بند کیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے/ فائل فوٹو
ٹریفک پولیس نے رکاوٹیں لگا کر کازوے کو بند کیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملیر  ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وے ایک بار پھر زیر آب آگئی۔

کراچی میں مون سون  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کئی بار کورنگی کازوے زیر آب آچکی ہے جس کی وجہ سے کازوے کی سڑک خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے ایک بار پھر زیر آب آگئی ہے جس کی وجہ سے کازوے کو پھر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے رکاوٹیں لگا کر کازوے کو بند کیا ہے اور  ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔