25 اگست ، 2022
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے وزن کا مذاق بنانے پر معافی مانگ لی۔
کچھ روز قبل رنبیر اور عالیہ نے اپنی آنے والی نئی فلم ’براہمسترا‘ کی تشہیر کے لیے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا تھا جس میں رنبیر نے عالیہ کی طرف اشارہ کرکے کہا تھا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے اور یہ پھیل رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور سے اہلیہ کے حمل پر کیے گئے مذاق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر رنبیر نے معافی مانگی۔
اداکار نے کہا میرا مطلب لوگوں اور عالیہ کو دکھ پہنچانا نہیں تھا، میں نے یہ مذاق میں کہا تھا، بعد میں عالیہ سے اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی تو وہ مسکرا رہی تھی۔
رنبیر نے کہا کہ عالیہ میری زندگی ہے، میرے مذاق کا مطلب لوگوں نے غلط لیا، اگر میرے لطیفے سے کسی کو تکلیف پہنچی تو میں معافی مانگتا ہوں۔