25 اگست ، 2022
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے تو آتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتی ہیں۔
انمول بلوچ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کر چکی ہیں کیونکہ ان کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر ان کے آبائی گاؤں کے تھے۔
انمول بلوچ نے کہا کہ میرے کزنز وغیرہ کے رشتے آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جا کر نہیں رہ سکتی کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہو گا۔
انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ میں فی الحال انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں، شادی کے وقت کی کوئی بندش نہیں، شادی کل بھی ہوسکتی ہے اور 10 سال بعد بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق جاگیردار گھرانے سے ہے اور کشمور ان کا آبائی گاؤں ہے۔