25 اگست ، 2022
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فارمیشنز نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب، بارشوں سے قیمتی جانوں کےضیاع اوراملاک کے نقصانات پردکھ کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں، ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے۔
آرمی چیف نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے۔