25 اگست ، 2022
ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔
علاوہ ازیں انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا بھی کہنا ہے پاک فوج کےتمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔