دنیا
Time 25 اگست ، 2022

پیوٹن کا روسی مسلح افواج میں اضافے کا اعلان

فوٹو:رائٹرز فائل
فوٹو:رائٹرز فائل

روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے ملک کی مسلح افواج میں اضافے کیلئے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن کے حکم نامے کے بعد آئندہ سال جنوری میں روسی مسلح افواج کی تعداد 19 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ 40 ہزار کی جائے گی۔

روسی صدر نے 2017 میں روسی مسلح افواج کی تعداد 19 لاکھ کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن کی جانب سے مسلح افواج میں اضافے کی وجوہات سامنے نہیں آئی لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ یوکرین سے جاری جنگ کے پیشِ نظر کیا گیا۔