26 اگست ، 2022
لاہور پولیس نے قومی احتساب بیورو (نیب) دفترپرحملےکے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی پکڑدھکڑشروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیب دفترپر حملے کے مقدمہ میں ریس کورس پولیس نے بستی سیدن شاہ سے 2 افرادکوحراست میں لےلیا۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئےشہری مطیب کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پولیس نے مجھے پی ٹی آئی ورکر کے طورپرپکڑا، اب ن لیگ کاکارکن بناکرپکڑلیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عبدالعلیم خان کے ساتھ تھا لیکن ن لیگ میں نہیں ہوں۔
پولیس نے شہری سے بیان حلفی لکھوالیاکہ نیب دفترپر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ریس کورس نیب حملہ کیس کی تفتیش کررہے ہیں اور نیب حملہ کیس میں لوگوں سےپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔