Time 28 اگست ، 2022
دنیا

کھانا دیر سے کیوں دیا؟ باپ نے جلد پیا گھر سدھارنے والی بیٹی کو قتل کر دیا

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 55 سالہ باپ کو حراست میں لے لیا،میڈیا رپورٹس۔فوٹو
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 55 سالہ باپ کو حراست میں لے لیا،میڈیا رپورٹس۔فوٹو

بھارتی ریاست اتر پردیش میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگدل باپ نے کھانا دیر سے دینے پر  بیٹی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ایک رہائشی نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو کھانا دینے میں تاخیر  پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ 55 سالہ شخص چھ بچوں کا باپ ہے، باپ کا اپنی جواں سالہ بیٹی سے کھانا دیر سے دینے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے چیخ و پکار کی پھر طیش میں آکر بیٹی کو تیز دھار  آلے سے زخمی کر دیا جو  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر   باپ کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی ایک ہفتے بعد شادی تھی۔

مزید خبریں :