Time 28 اگست ، 2022
کھیل

بھارت سے شکست: سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کے مقابلے کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا بیان سامنے آگیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست  دی۔

بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'جب 2 ٹیمیں اتنے بڑے میچ کو آخری گیند تک لے جائیں تو مداح بھی جیت جاتے ہیں کیوں کہ ہم ایسا ہی میچ دیکھنا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار مظاہرہ کیا جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے بھی اپنی مہارت دکھائی۔

شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ' کیا بہترین میچ ہوا! پاکستانی بولرز نے بہترین مقابلہ کیا جبکہ بھارت نے میچ کے آخری مراحل میں اچھا کھیلا'۔


مزید خبریں :