Time 29 اگست ، 2022
کھیل

عظمیٰ بخاری نے فخر کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنیکا مطالبہ کردیا

لیگی رہنما نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی، ایک پوسٹر’ایماندار‘ فلم کا ہے جب کہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
لیگی رہنما نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی، ایک پوسٹر’ایماندار‘ فلم کا ہے جب کہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی فخر زمان کے اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ٹوئٹر پر فخر سے متعلق دو میمز شیئر کیں اور لکھا  آج کے میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈکلیئر کردیا جائے۔

لیگی رہنما نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی، ایک پوسٹر’ایماندار‘ فلم کا ہے جب کہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر نے ٹوئٹر پیغام میں فخر کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا  کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند فخر زمان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان کو بھارت کی جانب سے  5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

مزید خبریں :