Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع

پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے/ فائل فوٹو
پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، اس تقریر میں عمران خان نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے والی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔

پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ڈی جی اشفاق احمد نے عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا۔

پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور اس کیس میں عدالت  نے عمران خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :