31 اگست ، 2022
پاکستان رینجرزکی جانب سے اندرونِ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق راشن میرپور ماتھیلو، ریتی، بروٹا، کینجھر، لونی، لال پتافی، سردارگڑھ، گوٹھ اسلام پٹ، گوٹھ چنار سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گوٹھ فتح پور، گوٹھ علی مردان خان، گوٹھ عارب خان ،گوٹھ شیر دل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔
اس کے علاوہ وارہ بند نزد پیہیار کینال، شہداد پور، ٹنڈو آدم،کھپرو، سنجھورو ،کوٹری، جامشورو کے دیہی علاقوں میں بھی راشن، مچھردانیاں اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پتھورو،سامارو ،نیو چھور ،ضلع ٹھٹھہ، سجاول، بدین کے علاقوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر خیموں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اور رینجرز کی جانب سے متاثرین کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔