کھیل
Time 31 اگست ، 2022

ویرات کوہلی نے روہت شرما کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے— فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے— فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

افغانستان پہلے ہی سپر فور میں پہنچ چکا ہے۔ دبئی میں ہونے والے آج کے میچ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے کپتان روہت شرما کا ایک منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ہانگ کانگ کیخلاف 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں روہت شرما کا سب سے زیادہ ففٹی یا اس سے بڑا اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

2022 میں یہ کوہلی کی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دوسری ففٹی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ کوہلی کا 31 واں ففٹی پلس اسکور تھا۔ روہت شرما بھی 31 بار ففٹی یا اس سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 27 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں شامل ہیں البتہ ویرات کوہلی اب تک ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

فوٹو بشکریہ— آئی سی سی
فوٹو بشکریہ— آئی سی سی

دنیائے کرکٹ کا کوئی بیٹر اس وقت 30 سے زائد ففٹی پلس اسکور نہیں کرسکا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 26 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ 

مزید خبریں :