کھیل
Time 31 اگست ، 2022

انضمام الحق کے مطابق کس کھلاڑی کو چانس ملنا چاہیے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے— فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں حیدر علی کو چانس ملنا چاہیے، خوشدل اور آصف پر رسک لینا چاہیے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی طرح کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں ہوتا تو اچھا ہوتا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت سے ہار چکا ہے جبکہ اس کا اگلا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہے جو اس کیلئے جیتنا بے حد ضروری ہے ورنہ پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :