کھیل
Time 01 ستمبر ، 2022

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کیخلاف کامیابی کے بعد روہت شرما نے ویرات کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارتی کپتان روہت شرما نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہانگ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت شرما سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والےکپتان بن گئے۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ سابق کپتان دھونی کے پاس ہے۔

دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 72 میں سے 41 میچز جیتے۔

ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کے بعد روہت شرما نے37 میں سے 31 میچز جیت لیے جبکہ ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے 50 میں سے 30 میچز اپنے نام کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :